ماڈل 2000 اور دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی

Dec 16, 2021 | 13:23:PM
دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی
کیپشن: دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)کے پی کے کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق ماڈل 2000 اور دسمبر 2000 سے پہلے کی رجسٹرڈ گاڑیوں کو سڑکوں پر لانے پر پابندی ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے پرانی گاڑیوں پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے کسی بھی روٹ پر چلنے سے روک دیا۔ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ فہد اکرام نے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ  پرانی گاڑیاں ماحول کے لیے خطرہ ہیں اور ان پرانی گاڑیوں کو خیبر پختونخوا کے کسی بھی روٹ پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔تاہم دسمبر 2000 سے پہلے رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی گاڑیوں پر 15 جنوری کے بعد پابندی عائد ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی

ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ نے مزید  کہا کہ پرانی گاڑیوں کو نئی میں تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کی رعایت دی جا رہی ہے تاہم رعایتی مدت کے بعد فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:40 ، 25 ، 15 اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز سے متعلق خاص خبر