طالبان کو کا بل پر قبضہ کی دعوت دی گئی۔۔حامد کرزئی کا انکشاف

Dec 16, 2021 | 13:45:PM
سابق افغان صدر ،حامد کرزئی  ،ظالیان
کیپشن: سابق افغان صدر حامد کرزئی  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ  طالبان نے  کابل پر قبضہ نہیں کیا تھا بلکہ انہیں  اس کی دعوت دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سابق افغان صدر حامد کرزئی  نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کو شہر میں داخل ہونے کی دعوت دی گئی تاکہ آبادی کا تحفظ کیا جاسکے اور ملک کو افراتفری سے بچایا جاسکے۔اشرف غنی کے جاتے ہی دیگر حکام بھی ملک چھوڑ گئے تھے۔  جب  میں نے وزیر دفاع  بسم اللہ خان کو فون کیا تو انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ حکام میں سے شہر میں کوئی بھی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی سائنسدان کی شرمناک حرکت۔۔ ہنگامہ برپا ہوگیا

حامد کرزئی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے وزیر داخلہ کو فون کیا، پولیس چیف کو تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن کوئی موجود نہیں تھا۔ یہاں تک کہ  کور کمانڈر تھے اور نہ کوئی یونٹ، سب جا چکے تھے۔انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اشرف غنی کے چلے جانے کی وجہ نے دارالحکومت میں طالبان کے داخلے کے حوالے سے منصوبہ بندی کو درہم برہم کردیا۔اشرف غنی کے محافظ دستے کے نائب سربراہ نےان سے کہا کہ وہ محل آکر صدارت سنبھال لیں۔تاہم  میں  نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ یہ  میرا حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی تاریخ رقم ۔۔امریکا میں اسلامو فوبیا کے خلاف بل منظور