(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابق اداکارہ صنم چودھری نے اداکاری کو خیر باد کہنے کی وجوہات بتاتے ہوئے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا۔
اداکارہ صنم چودھری نے انسٹاگرام پر خصوصی لائیو سیشن کیا جس میں انہوں نے شوبز چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق مداحوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے اداکاری میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے دن رات محنت کی اور کامیاب بھی ہوئی، مجھے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی مِلا، زندگی بالکل سیٹ تھی ،جذباتی انداز میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں جو مانگتی تھی وہ اللہ مجھے دے دیتا تھا، مجھے شادی کرنی تھی، اللہ تعالیٰ نے کروادی، اولاد عطا کی مجھے ہر چیز سے نوازا۔
ایک بات جو میرے دل سے نکل رہی ہے وہ یہ کہ اصل میں مجھے پتہ نہیں تھا کہ مرنا بھی ہے، یہ وہ وقت تھا جب مجھے احساس ہوا کہ کہیں میں بطور اداکارہ دنیا کو خوش کرنے کے لئے اپنے رب کو ناراض تو نہیں کر رہی۔ میرے پاس سب کچھ تھا لیکن پھر بھی کچھ کمی لگتی تھی بعد میں احساس ہوا کہ میرے پاس سکون نہیں تھا، ہر طرف ایک دوڑ لگی ہوئی تھی، سمجھ نہیں آتا تھا کہ اس کا اختتام کیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کا گھر کورونا کا گڑھ بن گیا،بالی ووڈ کے کئی اداکار متاثر
انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے خود سے سوال کیا تو احساس ہوا کہ آخر زندگی میں مجھے چاہیے کیا؟ سب کچھ ہونے کے باوجود مزید کس چیز کی خواہش ہے؟ میں نے اپنی تمام تر توجہ قرآن کی طرف لگائی، اسے پڑھنا شروع کیا اور تفسیر پڑھی جس نے میری زندگی بدل دی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ نے وکی سے شادی کیلئے کیا شرط رکھی؟اہم انکشاف