جسٹس(ر)وجیہہ الدین کیخلاف کریمنل کیس فائل کررہےہیں۔۔فواد چودھری

Dec 16, 2021 | 15:22:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے  کہ بدقسمتی سےمیڈیا اورسوشل میڈیا پر کسی کی عزت نفس کا خیال نہیں رکھاجاتا۔

تفصیلا ت کےمطابق چوہدری فوادحسین نے کہا کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی اور بنی گالہ کے مکان کے بارے میں میڈیا میں جھوٹ بولاگیا۔ اظہاررائے کی آزادی سے متعلق ملک میں نہ کوئی قانون ہے اورنہ ہی اس پرعمل ہے، وزیراعظم نے جس شخص پر احسان کیا اس نے وزیراعظم کی ذات پرحملہ کیا ۔ وزیراعظم نے کبھی قومی خزانے پربوجھ نہیں ڈالا ۔ جہانگیر ترین نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے الزامات کی تردیدکردی۔ میڈیا میں پگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ اب بندہونا چاہیے۔ آئین کے آرٹیکل 9پرعملدرآمد کرانا لازمی ہے۔ وزیراعظم کی ذات پرجوالزامات لگائے جارہے ہیں اس پر کارروائی کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ۔۔ 16 ہزار ملازمین کی برطرفی کیس کی سماعت۔۔فیصلہ کل ہوگا

چوہدری فوادحسین نے مزید کہا کہ ہم نےنیاڈرافٹ تیار کرکے بھجوایا ہے ، میڈیا تنظیمیں اس کو دیکھیں ۔آئین کے آرٹیکل کی انفوسمنٹ بہت ضروری ہے ۔عدالتوں کو کہتا ہوں کہ ان کیسز کو آگے لائیں ۔ہم نے فیصلہ کیاہے کہ وجیہہ الدین پر کریمنل ایکٹ کے تحت کیس کریںگے۔ ہمارا عدالتی نظام افراد کی عزت نفس کی حفاظت میں ناکام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایک شخص کو عزت دے کر صدر کا امیدوار بنایا اس شخص کی بات کو اچھالا جا رہا ہے ،ہمارے چینلز کو باہر روزانہ جرمانے ہوتے ہیں اور وہ ادا بھی کرتے ہیں لیکن اس حوالے سے پاکستان میں لگتاہے کوئی قانون ہی نہیں۔ جس طرح سے خلاف ورزی کی جاتی ہے وزیر اعظم کی مسلسل کردار کشی کی جاتی رہی ہے۔ برطانیہ میں قانون کے تحت اگر طلاق ہوتی ہے تو جائیداد پچاس پچاس فیصد تقسیم ہوتی ہے۔ جمائمہ امیر ترین خاندان سے تعلق رکھتی ہیں عمران خان چاہتے تو اس سے فایدہ اٹھاتے لیکن انہوں نے ایک بھی پائی پر اپنا حق نہیں جتایا۔

 یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

مزیدخبریں