(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ حکومت نے کرائسٹ چرچ حملے میں حملہ آور کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والے پاکستانی ہیرونعیم رشید کو اعلیٰ ترین ایوارڈسے نواز دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت ہمیں پارلیمنٹ میں بولنے کی اجازت نہیں دے رہی۔۔راہول گاندھی
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں حملہ آور سے دو جوانوں نے مقابلہ کیا یہاں تک کہ نعیم رشید نے اپنی جان قربان کردی مگر عبدالعزیز خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے ۔نیوزی لینڈ کی حکومت نے دہشتگرد سے مقابلہ کرنیوالے دونوں جوانوں کو سب سے بڑے اعزاز نیوزی لینڈ کراس سے نوازا۔کیویز وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ یہ ایوارڈ وکٹوریا کراس کے مساوی سویلین ایوارڈ ہے جو نیوزی لینڈ میں اس سے پہلے صرف دو بار دیا گیا ۔
کرائسٹ چرچ حملے کا مقابلہ کرنے والے مزید 8 افراد کوبھی بہادری کا مظاہرہ کرنے پر میڈلزدیئے گئے جن میںحملہ آور کو گرفتار کرنے والے دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سمندر میں کشتی ڈوبنے سے 18 افراد جاں بحق
کرائسٹ چرچ حملہ۔۔نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پاکستانی ہیرو کے نام
Dec 16, 2021 | 16:29:PM