منی لانڈرنگ کیس ، شہباز اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Dec 16, 2021 | 16:35:PM
 شہباز ، حمزہ شہباز ، عبوری ضمانتوں میں توسیع
کیپشن: شہباز اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 4 جنوری تک توسیع کر دی۔

تفصیلات کےمطابق عبوری ضمانت کی معیاد ختم پر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے وکیل نےعدالت کو آگاہ کیا کہ شہباز شریف تفتیش میں قصور وار پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف

عدالت نے استفسار کیا کہ جن دفعات کے تحت چالان جمع کرایا گیا کیا ان کے تحت سماعت کا اختیار ہے۔ بینکنگ کورٹ نے آئندہ سماعت پر وکلا کو عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل کے لیے طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی