نازیبا تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ کروائی جائیں۔۔ سٹیج اداکارہ کی عدالت میں دہائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)معروف پاکستانی سٹیج ادکارہ ماہ نور نے نازیبا تصاویر اور ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے کے خلاف سیشن عدالت میں درخواست دائر کردی ۔
معروف سٹیج ادکارہ سدرہ لطیف عرف ماہ نور نے درخواست میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ،ڈائریکٹر ایف آئی اے کو فریق بنایا ہے اور درخواست میں عمران اور حنا عمران کو نامزد کیاگیا ہے۔ماہ نور نے ملزمان کے خلاف اندارج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: شوبز کیوں چھوڑا۔؟صنم چودھری نے اہم بات سے پردہ اٹھا دیا۔ جذباتی ویڈیو وائرل
ادکارہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر مجھے تعلق قائم کیا، تعلق قائم کرنے کے کچھ عرصے بعد ملزم نے میرے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، جس کے باعث میں نے تعلق ختم کردیا۔تاہم اس کے بعد عمران نے مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیا اور میری تصاویر ویڈیوز مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر شئیر کردیں اور مجھےسوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام اور بلیک میل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کا بولڈ فوٹو شوٹ۔۔ مداح دنگ رہ گئے
ماہ نور نے استدعا کی کہ مجھے بلیک میل اور بدنام کرنے کے الزام میں عمران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اورمیری تصاویر اور ویڈیوز کو بازیاب کروا کر حذف کیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کی شادی۔سلمان خان ، رنبیر کپور اور دیگر فنکاروں کیطرف سے کروڑوں کے تحائف