لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کرنے کی تجویز

Dec 16, 2021 | 17:32:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت غور کر رہی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کی قانونی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 21 سال کردی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق انٰڈین میڈیا کی  شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سماٹا پارٹی کی سابق رہنما جیا جیٹلی کی سربراہی میں قائم کی گئی ٹاسک فورس نے یہ تجاویز حکومت کو پیش کردی ہیں جس کے تحت عورتوں کی شادی کی قانونی عمر بھی مردوں کے برابر کردی جائے اور کابینہ نے اس کی منظوری دے دی ہے۔  اس سلسلے میں حکومت پارلیمنٹ کے موسم سرما کے اجلاس ایک بل پیش کرے گی جس کے تحت بچوں کی شادی پر ممانعت کے قانون 2006 میں ترمیم پیش کی جائے گی۔ 

 یہ بھی پڑھیں: رخصتی سے چندلمحے قبل دلہن کی موت،وجہ جان کرآپ کو بھی افسوس ہوگا
یا د رہے کہ بھارت میں اس وقت عورتوں کی شادی کی عمر کی حد 18 سال جبکہ مردوں کی 21 سال ہے۔ ایک سال قبل وزیراعظم نریندر مودی نے تجاویز مانگی تھیں کہ عورتوں کی شادی کی قانونی عمر کا ازسرنو تعین کیا جائے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: شوہرکو قتل کرکے لاش کےساتھ گھنائونا اقدام کر نے والی خاتون کس نشے کی عادی، قتل کیوں کیا؟ اہم انکشافات

مزیدخبریں