3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند ۔۔پی ٹی اے کو احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کی ہے، چھٹی کا مقصد وی آئی پی موومنٹ کے دوران فول پروف سکیورٹی کو ممکن بنانا ہے جبکہ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں تین روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں پر وزارت تعلیم اور این سی او سی میں اختلاف
تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے تین روز کیلئے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، موبائل فون سروس 17، 18 اور 19 دسمبر کو بند رہے گی۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ نےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو احکامات جاری کردیے ہیں۔یہ فیصلہ اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہونے والے اہم اجلاس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل ہی طلبا کے لئے ایک اور مشکل پید ا ہوگئی