(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے امریکہ سے افغانستان میں جرائم کے ارتکاب کے باعث متاثرین کو ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے، کابل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں 10 عام افراد کے قتل عام پر کسی بھی قصوروار کو سزا نہ دینے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے حملے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ کو ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے گزشتہ 20 برس سے افغانستان میں بہت سے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے جس پر اسکی جوابدہی ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ اگست میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء سے پہلے امریکی فوجیوں نے کابل کے ایک رہائشی علاقے پر ڈرون سے حملہ کیا جس میں کئی عورتوں اور بچوں سمیت 10 بے گناہ افراد مارے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آخری ٹی ٹونٹی ۔۔ ویسٹ انڈیز کی پا کستان کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ