(علی رامے)ایوان وزیراعلیٰ میں چودھری پرویز الٰہی کے خادم بھی اعلیٰ اور مہنگا لباس زیب تن کریں گے،مہنگے کپڑے سے لباس کی تیاری اور خالص چمڑے کے جوتوں کی خریداری کیلئے نامور برانڈز کیلئے منادی کرادی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ میں شاہی کھابوں کے بعد اب ایوان وزیر اعلیٰ میں وزیر اعلیٰ خادموں کیلئے اعلیٰ اور معیاری لباس کی خریداری بھی ہوگی، معیاری لباس اور خالص چمڑے سے بنے جوتوں کیلئے بڑے برینڈز کا انتخاب ہو گا،وزیر اعلیٰ پنجاب کے خادموں کیلئے اعلیٰ معیاری کپڑے سے بنی شلوار قمیض خریدی جائے گی۔
خادموں کیلئے بہترین کپڑے سے بنی 150 ویسٹ کوٹ بھی خریدی جائیں گی،خادموں کیلئے 350 جوڑے جرابوں کے اور 175 جوڑے جوتوں کے خریدے جائیں گے،ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب اعلیٰ معیاری لباس کیلئے بڑے برانڈز سے بڈ مانگ لیں ہیں،جو برانڈمعیار کیساتھ قیمتوں میں کم بڈ دے گا اس سے لباس اور جوتے خریدے جائیں گے۔
ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی انتظامیہ نے معیاری لباس کی خریداری کیلئے چند شرائط بھی رکھیں جن میں شلوار قمیض کے فیبرک کا انتخاب کسی مشہور ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ذریعہ تیار کردہ لازم قراردیا گیا ہے،جس میں کپڑے کا مواد نرم اور پہننے میں آسان ہونا بھی لازم ہے،وزیر اعلیٰ کے خادموں کا لباس زیادہ سے زیادہ کاٹن اور دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے کپڑے سے مشروط ہونا چاہیے۔
واسکٹ کو بہترین کوالٹی کے موٹے دھاگے سے اور حسب ضرورت معیاری سلائی سے بنانا لازم قرار دیا گیا ہے جبکہ آرام دہ جوتوں کیلئے خالص چمڑے کیساتھ کسی معروف برانڈزسے تیار ہونا لازم قرار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا کون عزیزتحریک انصاف کا حصہ ہے؟ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی چکوال کا اہم بیان