(ویب ڈیسک) خواتین پولیس اہلکاروں کو ان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر معطل کردیا گیا۔
خواتین پولیس اہلکاروں کی یہ ویڈیوبھارت کی ریاست یوپی کی ہے، خواتین پولیس اہلکار ایودھیا میں تعینات تھیں جن کی ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس کے بعد پولیس حکام نے چاروں خواتین اہلکاروں کو معطل کردیا۔
ضرور پڑھیں :ٹوئٹر کے مالک نے اربوں ڈالر کے شیئرز بیچ ڈالے
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک خاتون اہلکار کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران اس نے پولیس یونیفارم زیب تن نہیں کی تھی۔
ایودھیا پولیس کے ایس ایس پی کے مطابق جن خواتین اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں کویتا پٹیل، کشش ساہنی، کامنی کشاوا اور سندھیا سنگھ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ایس پی سکیورٹی کی تحقیقاتی رپورٹ پر چاروں کو معطل کیا گیا۔