فاطمہ آفندی نے فلموں میں کام نا کرنے کی وجہ بتا دی

Dec 16, 2022 | 11:58:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ فاطمہ آفندی نے بے شمار ڈراموں میں کام کر کے اپنا ایک الگ مقام بنایا ہے۔اُنہیں ڈراموں سمیت فلموں میں بھی کام کرنے کی پیشکش ہوئی جس کے بارے میں اُنہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بتایا۔

 تفصیلات کے مطابق  فاطمہ آفندی کو بالی ووڈ کے ڈائریکٹر اور رائیٹر انیس بزمی کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ فاطمہ نے اس کی تصدیق کی کہ انھیں کافی سالوں پہلے آفر ہوئی تھی لیکن انھوں نے معذرت کر لی تھی۔فلم میں کام نہ کرنے کی وجوہات کے سوال پرانھوں نے کہا کہ ’میری کچھ حدود ہیں۔ وہ فیملی کی طرف سے نہیں بلکہ میں نے خود اپنی حدود کا تعین کیا ہے۔‘
’یہی حدود میں نے اپنے لیے ڈراموں میں بھی لاگو کی ہوئی ہیں۔ فلم بالکل ایک الگ چیز ہے۔ اس کی ایک الگ دنیا ہے۔اس میں آپ کو اپنی سکن کو دکھانا ہوتا ہے اور ایسے سینز کرنے ہیں۔ تو وہ میری حدود ہیں اور میں جو کام کر رہی ہوں اس میں خوش ہوں۔‘
فاطمہ آفندی کی والدہ فوزیہ مشتاق پی ٹی وی پر نیوز کاسٹر اور ڈراموں میں اداکارہ رہی ہیں۔ فاطمہ بتاتی ہیں کہ ان کی والدہ کو تشویش یہ تھی کہ فاطمہ بہت شرمیلی ہیں۔’میں سکول میں بات بھی نہیں کر پاتی تھی لیکن گھر میں شیر تھی۔ لہٰذا انھوں نے مجھے میڈیا میں کمرشلز کرانا شروع کر دیے۔‘
’میں چھ سات سال کی تھی جب میں نے اپنا پہلا کمرشل کیا۔ میں باقاعدہ روتی تھی کیونکہ والدہ مجھے ببل گم کے کمرشلز کے لیے دو پونی بنا کر لے جاتی تھیں اور میں کہتی تھی کہ مجھے نہیں کرنا، یہ سب میرا مذاق اڑائیں گے سکول میں۔‘
فاطمہ کے مطابق والدہ نے یہ کام اس وجہ سے شروع کروایا تھا کہ اُن میں اعتماد آئے۔انھوں نے کمرشلز کے ساتھ سکول ہی کے زمانے میں ڈرامے کیے اور پھر پڑھائی کی وجہ سے تھوڑا بریک لیا۔
کمرشلز اس لیے زیادہ کیے کیونکہ اُن میں وقت کم لگتا تھا۔ پھر اُنھیں اداکاری کا شوق ہو گیا لیکن حقیقتاً والدہ ہی اٌنھیں اس شعبہ میں لائی تھیں۔

مزیدخبریں