پی ایس ایل 8: حفیظ، کامران اور احمد شہزاد کسی فرنچائز ٹیم کا حصہ نا بن سکے

Dec 16, 2022 | 12:11:PM

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے ٹیموں کی تشکیل کا عمل مکمل ہوگیا۔

پی ایس ایل 8 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز کے مالکان، چیئرمین پی سی بی اور کرکٹرز نے شرکت کی۔

پشاور زلمی نے 17 جبکہ دیگر ٹیموں نے 18،18 پلیئرز پر مشتمل اسکواڈ مکمل کرلیا، پشاور زلمی ایک پلیئر کا اعلان بعد میں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، پلاٹینیم کیٹیگری کیلئے انتخاب مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ، کامران اکمل، احمد شہزاد اور سہیل تنویر کو کسی نے پک نہیں کیا۔

اس کے علاوہ غیرملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے ایرون فنچ، جنوبی افریقا کے انگیڈی، وین ڈر ڈوسن اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ کو بھی کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہ بنایا۔

مزیدخبریں