فٹبال ورلڈ کپ: گیند تماشائی کے منہ پر جالگی، ایمباپے نے معافی مانگ لی

Dec 16, 2022 | 12:38:PM
فٹبال ورلڈ کپ: گیند تماشائی کے منہ پر جالگی، ایمباپے نے معافی مانگ لی
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: ٹویٹر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے خلاف میچ سے قبل وارم اپ ہونے کے دوران کیلین ایمباپے کی زوردار کک پر گیند فرنچ شائق کے منہ پر جالگی، جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

فرنچ اسٹرائیکر ایمباپے فوراً رکاوٹ عبور کرتے ہوئے اسٹینڈ میں مذکورہ شائق کے پاس پہنچے اور خیریت دریافت کرنے کے ساتھ معذرت بھی کی۔ شائق نے اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں سے تھاما ہوا تھا جبکہ قریب میں موجود دیگر افراد ان کو سہارا دئیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 8، حفیظ، کامران اور احمد شہزاد کسی فرنچائز ٹیم کا حصہ نا بن سکے

ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے تاہم میچ میں شکست دینے کے بعد فرانسیسی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے مراکشی پلئیرز اور انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں تسلی دی۔