"احساس راشن پروگرام " میں بڑا فراڈ، غیر معمولی ٹرانزیکشنز پکڑی گئیں

Dec 16, 2022 | 13:03:PM

 (علی رامے) احساس راشن پروگرام میں فراڈ کے کیسز سامنے آنے لگے۔ تحریک انصاف کے "احساس راشن پروگرام " میں 7 کروڑ روہے کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز پکڑی گئی۔ احساس راشن پروگرام میں ہونے والے فراڈ سے متعلق اعلی حکام کا رپورٹ پیش کر دی گئی۔

 اعلی حکام کو پیش کی جانیوالی رپورٹ کے مطابق کریانہ اسٹوروں پر اشیا کی خریداری کی بجائے شہری نقد رقم وصول کرنے لگے، دکاندار 800 روپے خود رکھ کر 3 ہزار 2 سو روہے بینرفشریز کو دے رہے ہیں، احساس راشن پروگرام میں 7 کروڑ روپے سے زائد کی غیر معمولی ٹرانزیکشنز بھی ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق فراڈ اور دو نمبر ڈیٹا استعمال کر کے ٹرانزیکشنز کی جا رہی ہیں، بیشتر اضلاع میں ایک ہی دن میں پانچ، پانچ لاکھ روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں، ٹرانزیکشنز کرنے والے بیشتر دکانداروں کا کوئی مستقل پتہ بھی موجود نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ احساس راشن پروگرام میں فراڈ کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، احساس راشن پروگرام می فراڈ کو روکنے کے لیے مزید سخت پالیسی تیار کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں