(ویب ڈیسک )سیکیورٹی خدشات کے باعث امریکا میں مزید دو ریاستوں نے ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی۔
امریکی میڈیا کے مطابق الاباما اور یوٹاہ نے قومی سلامتی خطرات کے پیش نظر چین سے تعلق رکھنے والی ویڈیو شیئرنگ ایپ پر پابندی عائد کی ہے۔ایف بی آئی کے ڈائریکٹرکرس ویرے نے گزشتہ ماہ خبردار کیا تھا کہ چین ٹک ٹاک کو کروڑوں امریکی صارفین کا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے استعمال کرسکتا ہے۔؎
مختلف امریکی ریاستوں نے اپنے شہریوں کی حفاظت اور رازداری کے تحفظ کے لیے ایپ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے پہلے ٹیکساس، میری لینڈ، نیبراسکا، ساؤتھ کیرولائنا اور ساؤتھ ڈیکوٹا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی تھی۔
ٹک ٹاک پر پابندی کے امریکی اقدام نے قومی سلامتی میں سوشل میڈیا ایپس کے کردار اور ان پلیٹ فارمز کے استعمال کے ممکنہ خطرات اور فوائد کے بارے میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
ٹک ٹاک کی مقبولیت اور استعمال ان پابندیوں سے متاثر ہوسکتا ہے جبکہ پابندی کے باوجود کچھ صارفین ایپ کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔