پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے فیض حمید کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے کہا ہے کہ وہ کبھی سیاست میں شمولیت اختیار نہیں کریں گے۔
فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعدسیاست یا پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے جب سابق ڈی جی آئی ایس آئی سے سوال کیا گیا تولیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا کہنا تھا کہ سیاست میں ان کی شمولیت کے حوالے سے باتیں بالکل غلط ہیں، دو سال کی پابندی کے بعد میں سیاست کا حصہ بنوں گا اور نہ ہی اس کے بعد بھی کبھی۔
یاد رہےریٹائرڈ جرنیل کے حوالے سے ماضی قریب میں سیاست اور میڈیا میں بحث و مباحثہ ہوتا رہا ہے کہ وہ آرمی چیف کے عہدے پر عمران خان کی بہترین انتخاب سمجھے جاتے تھے۔