ایلون مسک نے متعدد صحافیوں کےاکائونٹس کیوں بندکیے؟

Dec 16, 2022 | 15:36:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ایلون مسک نے متعدد صحافیوں کےاکائونٹس کیوں بندکیے؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )خود کو آزادی اظہار کا چیمپئن کہنے والے ایلون مسک نے کئی صحافیوں پر پابندی لگادی۔ٹوئٹر نے جمعرات کو ڈیڑھ درجن سے زائد صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے ہیں جو ٹوئٹر اور اس کے نئے مالک ایلون مسک کی خبروں کی کوریج کرتے تھے، ٹویٹر نے یہ نہیں بتایا کہ رپورٹرز کے اکاؤنٹس کیوں معطل کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق جن صحافیوں کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے ان میں CNN، نیویارک ٹائمز، اور واشنگٹن پوسٹ کے نامہ نگاروں کے ساتھ ساتھ فری لانس صحافی بھی شامل ہیں۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے اکاؤنٹس ٹوئٹر کی اس نئی پالیسی کی وجہ سے معطل کیے گئے ہیں جو نجی جیٹ طیاروں کو ٹریک کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کرتی ہے۔

ایلون مسک کے مطابق دن بھر ان پر تنقید کرنا ٹھیک ہے لیکن لوکیشن فالو کرنا اور ان کے خاندان کو خطرے میں ڈالنا ہرگز ٹھیک نہیں، ذاتی معلومات کی اشاعت پر پابندی کے قوانین کا اطلاق صحافیوں سمیت سب پر ہوتا ہے۔

کچھ صحافی ٹویٹر پر ایلون جیٹ اکاؤنٹ کو بند کرنے کے بارے میں ٹویٹ کر رہے تھے جس نے ارب پتی مسک کے نجی جیٹ کی پروازوں اور اس اکاؤنٹ کے دوسرے سوشل نیٹ ورکس پر ہوسٹ کیے گئے ورژنز کا پتہ لگایا تھا۔