پشاور کے بڑے ہسپتال انسولین اور انستھیزیا سے محروم

Dec 16, 2022 | 16:19:PM

(ویب ڈیسک)  پشاور کے 3  بڑے ہسپتالوں میں 6 ماہ سے انسولین دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

اسپتال ذرائع کے مطابق  لیڈی ریڈنگ ہسپتال ( ایل آر ایچ )، خیبرٹیچنگ اسپتال اور  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں  6 ماہ سےانسولین دستیاب نہیں ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں انستھیزیا کی ادویات بھی دستیاب نہیں ہیں، مریضوں کا شکوہ ہے کہ انستھیزیا کی ادویات نہ ہونے سے ان کے آپریشنز بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق ہمارے پاس زیرعلاج مریضوں کے لیے انسولین دستیاب ہیں تاہم اوپی ڈی مریضوں کے لیے مفت انسولین دستیاب نہیں ہیں۔ انستیھزیا کی سپلائی میں معمولی کمی آئی تھی، انستھیزیا کی ادویات دستیاب ہیں لیکن ضرورت کے مطابق دے رہے ہیں اور  اسپتال میں سرجریز بھی ہو رہی ہیں۔

مزیدخبریں