پنجاب حکومت کا لاہورمیں نیا منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت نے لاہور میں بلیو اور پرپل لائن منصوبہ پھر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ٹیکنیکل اور مالی معاونت کیلئے مذاکرات کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور میں رپیڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کے تحت ہونے والے سٹڈی کے متعلق حکومت کو بریفنگ دی جس میں میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بعد بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے آغاز پر بھی آگاہ کیا گیا،حکام کے مطابق ماس ٹرانزٹ سسٹم کے تحت میٹروبس اور اورینج ٹرین کے بعد بلیو اور پرپل لائن منصوبے کا آغازکیا جائے گا،جس پر پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے ٹیکنیکل اور مالی معاونت کیلئے مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے تمام صوبائی محکموں کو مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے سے متعلق آگاہ کردیاہے تاکہ مستقبل میں بلیو اور پرپل لائن منصوبے کے اطراف کسی بھی ترقیاتی منصوبے کو شروع نہ کیا جائے اور ان منصوبوں کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔
سٹڈی کے مطابق بلیو لائن کو ویلنشیا ٹاو¿ن سے بابو صابو اور پرپل لائن کو لاہور ائیر پورٹ سے بھاٹی چوک تک بنایا جائے گالیکن وزیر اعلیٰ پنجاب نے کلمہ چوک تا ائیر پورٹ تک بلیو لائن منصوبے کے آغازکیلئے حکام کو ورکنگ مکمل کرنے کا کہا ہے۔
حکام کے مطابق ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے آج سے پانچ سال قبل لاگت تخمینہ 2 سو پچاس ارب روپے تھا جبکہ اب نئی فیزیبلٹی تیار کرکے نیا تخمینہ لگایا جائے گا۔