پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے آخری روز 100 انڈیکس 121 پوائنٹس اضافے سے 41301 کی سطح پر بند ہوا۔
آخری روز 4.16 ارب روپے مالیت 13 کروڑ 96 لاکھ شئیرز کے سودے ہوئے۔دن بھر میں مجموعی طور پر 343 کمپنیوں میں لین دین ہوا جن میں127 کمپنیوں میں مثبت جبکہ 192 کمپنیوں میں مندی کا رجحان رہا۔
واضح رہے کہ ڈالر کے روپے پر وار جاری ،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے کا اضافہ ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 224.71وپے سے بڑھ کر 224.85روپے پر پہنچ گیا،ماہرین کے مطابق طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔پاکستان میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں فرق 25 روپے تک ہوگیا۔