(24نیوز) معروف اینکر پرسن مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی غیر اخلاقی وڈیو لیک کا معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت میں پیش کردیا۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق بیٹی کی درخواست پر گرفتار بیوہ دانیہ شاہ کا عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث ریمانڈ نہ لیا جاسکا۔ایف آئی اے حکام نے رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی و معروف ٹی وی اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی گرفتار ملزمہ بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جس پر عدالتی عملے نے بتایا کہ جج صاحب عدالتی وقت ختم ہونے بعد جا چکے ہیں، ریمانڈ کیلئے کل پیش کریں۔
ملزمہ دانیہ شاہ کو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی ویڈیو وائرل کرنے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم نے عامر لیاقت حسین کی بیٹی کی شکایت پر ملزمہ کو گرفتا کیا۔