راحت فتح علی خان کا نیا گانا" چال" ریلیز

Dec 16, 2022 | 20:07:PM

(راحیل بیگ)میوزک پروڈیوسر سلمان احمد اور سروں کے سلطان استاد راحت فتح علی خان کا نیا گانا "چال" ریلیز کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکارراحت فتح علی خان کا نیا پنجابی گانا چال جاری کردیا  گیا۔ گانے کی ویڈیو میں بھارتی ماڈلز سد ہارتھ شرما اور پالومی انسا کو دیکھا گیا ہے۔گانے کے بول کیریک (kirick ) اور ڈائریکشن ریکی ایم آر کی ہے .راحت فتح علی خان کے اس گانے کی ویڈیو مراکش میں فلمائی گئی ہے ۔کئی سال بعد راحت فتح علی خان کا سولو سونگ ریلیز کیا گیا ہے۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے دعویٰ کیا کہ اس گانے کو بے حد شاندار انداز میں بنایا گیا ہے اور اسے بھی ان کے مقبول ترین گانے ضروری تھا جیسی مقبولیت حاصل ہوگی ۔

مزیدخبریں