دریائی گھوڑے نے 2 سالہ بچے کو نگلنے کے بعدباہر اگل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)افریقی ملک یوگنڈا میں ایک حیرت ناک واقعہ پیش آیا جہاں دریائی گھوڑے نے دو سالہ بچے کو نگلنے کے بعد زندہ باہر اگل دیا۔
حیرت ناک واقعہ یوگنڈا کی جھیل ایڈورڈ کے کنارے پیش آیا جہاں دو سالہ بچہ جھیل کے کنارے سے قریبا ایک کلو میٹر دور اپنے گھر کے قریب کھیل رہا تھا۔ دریائی گھوڑا جھیل سے نکلا ، بچے کے گھر کے قریب آیا اور بچے کو نگلنا شروع کردیا،اس دوران ایک مقامی شخص نے دریائی گھوڑے پر پتھربرسانے شروع کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق پتھراو¿ کے بعد دریائی گھوڑے نے بچے کو زندہ باہر اگل دیا اور پھر جھیل میں چلا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے جب دریائی گھوڑے نے جھیل سے اتنی دور آکر کسی پر حملہ کیا ہو ، دریائی گھوڑا بچے کا آدھا جسم نگل گیا تھا مگر مقامی شخص کی بہادری کے باعث بچے کی زندگی بچ گئی۔
دریائی گھوڑے کے حملے سے بچہ زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ