صحت کے 90فیصد پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے،وزیراعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہاہے کہ صحت کے 90فیصد پراجیکٹ مکمل ہوجائیں گے،بیشتر ترقیاتی منصوبے جنوری کے آخر تک مکمل ہوجائیں گے،تین تین شفٹوں میں کام ہورہا ہے۔
جنرل ہسپتال کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ بڑا ہے وہ مکمل نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے737 تھانوں کو دسمبر کے آخرتک ری ویمپ کرلیں گے،صوبے میں 40 نئے تھانے بن رہے ہیں۔
وزیرا علیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ ہماری پوری کوشش ہے جنرل ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال میں جاری کام جنوری تک مکمل ہو جائے ،چھبیس سو کلو میٹر روڈ کا ٹاسک بھی جلد مکمل ہو جائے گا ،بند روڈ کا کام بھی آٹھ فروری سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ،تین تین شفٹوں میں کام کیا جا رہا ہے ۔ محسن نقوی نے کہاکہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے ،ان کامزید کہناتھا کہ دو تین ماہ قبل ایک میٹرو سٹیشن پر پانی تک نہیں تھا ،بہت حد میٹرو سٹیشن پر مسائل حل کر دیئے گئے ہیں،ان کا کہناتھا کہ تجاوزات ہٹانے کیلئے بھی لائسنس والا طریقہ اپنانا ہو گا۔