لاہور و گردونواح میں دھند کا راج ، حد نگاہ کم ہونے پرموٹروے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے سید عمران نے بتایا کہ حد نگاہ انتہائی کم ہونے پر موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے کوٹ مومن تک بند کیا گیا ہے، شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ موٹروے ایم فور عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک جبکہ موٹروےایم تھری فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین: ویلیج کونسل اجلاس، دستی بم حملہ، 26 افراد زخمی
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، شہری دھند کے دوران فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔