اسحاق ڈار نےجعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جعلی انتخابی شیڈول جاری کرنے پر معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ریٹرننگ افسران (آر او) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں (ڈی آر او) سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو کل ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے قبل ہی اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن کا شیڈول جاری کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اسحاق ڈار کے سوشل میڈیا بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا،چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ ابھی تک انتخابی شیڈول جاری نہیں ہوا ، سوشل میڈیا پر جاری افواہیں غلط ہیں، الیکشن کمیشن تھوڑی دیر میں شیڈول جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان کب شروع ہوگا؟ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔