(ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ میں المناک سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کو آج 9 سال بیت گئے جس میں ہر شہید بچے کی اپنی ایک داستان بنی۔
چارسدہ کے باپ بیٹے کی لازوال محبت بھی اپنی مثال آپ رہی۔ دہشتگردوں نے باپ سے ایک بہادر اور ہونہار بیٹا تو چھین لیا لیکن جدائی کے بعد بھی باپ نے بیٹے کی ایک ایسی خواہش پوری کردی جو اس نے زندگی میں اپنے باپ سے کی تھی۔
کرنل (ر) سکندر حیات نے اپنے شہید بیٹے حیات اللہ کی خواہش پر ایک محل بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: آئی فون استعمال کرنے والوں کی موجیں لگ گئیں
شاندار محل میں ایک کمرہ آرمی پبلک سکول کے شہید بہادربیٹے حیات اللہ کے لیے بھی ہے۔