امیر کویت شیخ نواف الاحمد الجابر انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔کویتی کابینہ نے شیخ نواف شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے 40 دن سوگ کا بھی اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ ملک کے تمام سرکاری ادارے تین دن تک بند رہیں گے۔
کویت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ نواف الاحمد الجابر کو گزشتہ ماہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ضروری علاج اور طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا بعدازاں طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا تھا۔
رپورٹ کےمطابق نواف الاحمد الجابر کو گزشتہ کئی دنوں سے دوبارہ صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث آج الصباح وہ انتقال کرگئے۔
مزید پڑھیں: ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش
شیخ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے امیری دیوان کے جاری بیان میں لکھا کہ،'انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ، ہم ریاست کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح مرحوم کی وفات پر سوگوار ہیں، جو آج سہ پہر اپنے رب کی بارگاہ میں انتقال کر گئے'۔