چینی سرمایہ کار پاکستان سے برآمدات بڑھا کر جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں: گوہر اعجاز

Dec 16, 2023 | 16:39:PM

This browser does not support the video element.

(وقاص عظیم) نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان سے برآمدات بڑھا کر جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز کا دورہ چین کامیابی سے اختتام پذیر ہوگیا، پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکسٹائل سمیت کئی شعبوں میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا، وزیر تجارت گوہر اعجاز کی چائنہ پاکستان ٹیکسٹائل سمٹ میں شرکت چائنہ چیمبرز آف کامرس اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے درمیان ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کتنا سستا ہوا؟

وزیر تجارت نے پاک چین ٹیکسٹائل سمٹ اور بزنس میٹنگ سے خطاب میں کہا کہ چینی صنعتکار پاکستان سے ٹیکسٹائل کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے پاکستانی وفد اور چین کے صنعتکاروں کے مابین بزنس ٹو بزنس میٹنگز کا انعقاد کیا گیا ہے، دونوں ممالک کے صنعتکاروں کا ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں جوائنٹ وینچرز شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ صدر شی جین پینگ کے بی آر آئی ویژن کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، صدر شی جین پینگ نے پاکستان کو سی پیک کا منفرد تحفہ دیا ہے، دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا ہے، چین اور پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت 350 ارب ڈالرز پر مشتمل ہے، چین کی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن میں استعمال کیا جا سکتا ہے، چین کی ٹیکنالوجی پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کی جائے، چینی سرمایہ کار پاکستان سے برآمدات بڑھا کر جی ایس پی پلس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں چینی ایکسپورٹرز پاکستان سے جی سی سی اور افریقہ کو ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، خریداروں کے وارے نیارے

واضح رہے کہ وزیر تجارت گوہر اعجاز نے پاک چین دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے چین کا دورہ کیا ہے ، گوہر اعجاز پہلے پاکستانی وزیر ہیں جنہوں نے چینی صنعتی اور کاروباری مرکز جیانسنگ کا دورہ کیا، پاکستان اور سوزہو کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، چین اور پاکستان کے مابین ٹیکسٹائل ، آٹو موبائل ، الیکٹرک وہیکلز سمیت کئی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

مزیدخبریں