پنجاب بھر میں ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری: ترجمان پنجاب پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی ساہی) ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج دوپہر 3 بجے تک ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں آج دوپہر تین بجے تک ایک لاکھ 12 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے جا چکے ہیں، گذشتہ 02 ہفتوں کے دوران 17 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے، لرننگ ، ریگولر ، تجدید اور انٹرنیشنل تمام لائسنس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش، تجربہ کیسا رہا؟اہم خبر سامنے آ گئی
دوسری جانب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ نئے آن لائن سسٹم سے شہریوں کو خصوصی سہولت ، شہری اپنے موبائل سے ہی اپنا لرننگ لائسنس حاصل کر رہے ہیں، نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے شہری گھر بیٹھے صرف 60 روپے میں آن لائن سسٹم کے ذریعے لرنگ لائسنس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، آن لائن کے علاوہ پنجاب پولیس کے تمام خدمت مراکز، پولیس سٹیشنز، پٹرولنگ پولیس، ٹریفک اینڈ ٹریننگ سنٹرز میں لرنر لائسنس بنوانے کی سہولت موجود ہے۔