کشور ناہید کی پاکستانی جمہوریت کیلئے شاندار خدمات ہیں: نگران وزیر اطلاعات

Dec 16, 2023 | 18:36:PM

(اویس کیانی)  نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ کشور ناہید کی پاکستانی جمہوریت کیلئے شاندار خدمات ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی کی معروف شاعرہ، مدیر و کالم نگار کشور ناہید کی عیادت کیلئے مقامی ہسپتال آمد ہوئی، معروف شاعرہ کشور ناہید علالت کے باعث سی ڈی اے ہسپتال میں زیر علاج ہیں، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کشور ناہید کی خیریت دریافت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اہم افغان عہدیدار اور مولانا فضل الرحمٰن کی بیٹھک، ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اس موقع پر نگران وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کشور ناہید کی پاکستان کے ادبی حلقوں میں ممتاز حیثیت ہے، وہ نہ صرف سیاسی و سماجی حالات پر گہری نظر رکھتی ہیں بلکہ ان کی پاکستان کی جمہوریت کیلیے شاندار خدمات ہیں، کشور ناہید کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، اللہ تعالیٰ کشور ناہید کو صحت کاملہ عطا فرمائے، آمین۔

مزیدخبریں