عام انتخابات 2024، جنوبی پنجاب میں 25 سیٹوں پر آزاد امیدواروں کا ٹاکرا متوقع

Dec 16, 2023 | 22:03:PM

(24 نیوز) عام انتخابات 2024 میں جنوبی پنجاب کا اہم کردار، جنوبی پنجاب میں 25 سیٹوں پر بڑے ٹاکرے آزاد امیدواروں کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ سال ہونے والے عام انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کے لئے جنوبی پنجاب اہم محاذ ہو گا، تمام سیاسی جماعتیں جنوبی میں اکثریت کی خواہاں ہیں کیونکہ گزشتہ تینوں حکومتیں بنانے میں جنوبی پنجاب نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:انتظار کی گھڑیاں ختم، بڑی سیاسی جماعت نے امیدواروں کا اعلان کردیا

2008ء میں پیپلزپارٹی نے جنوبی پنجاب سے 24 ممبران سے ساتھ وفاق میں حکومت بنائی تھی جبکہ 2013ء میں ن لیگ نے جنوبی پنجاب سے 29 ممبران کی حمایت حاصل کرکے وفاق میں حکومت بنائی تھی اور اسی طرح ‏2018ء میں تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب سے 27 ممبران کی حمایت سے وفاق میں حکومت بنائی تھی۔

مزیدخبریں