(24 نیوز)ایرانی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے مزید46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی سکیورٹی فورسز نے مزید 46 پاکستانیوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا ہے،گرفتار افراد مختلف انسانی ایجنٹوں کے ذریعے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے۔
گرفتار پاکستانیوں میں سے 26 کا تعلق پنجاب، 3 کا خیبر پختونخوا، 12 کا سندھ اور 5 کا بلوچستان سے ہے۔گرفتار افراد کو انچارج راہداری گیٹ تفتان امیر حمزہ میرا نزئی کے حوالے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی