الیکشن کمیشن: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت 18دسمبر کو ہو گی۔
الیکشن کمیشن نے چیئرنین پی ٹی آئی گوہر خان کو انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف سماعت کا نوٹس جاری کرکےطلب کرلیا، الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ 18 دسمبر (پیر) کو صبح 10بجے سماعت کرے گا، پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نیاز اللہ نیازی ،پارٹی جنرل سیکرٹری عمرایوب سمیت 9عہدیداروں کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے صدر بلوچستان منیر احمدبلوچ، صدر سندھ حلیم عادل شیخ، صدرپنجاب ڈاکٹریٰاسمین راشد، صدرکے پی کے علی امین گنڈاپور سمیت ریٹرننگ آفیسر سنٹرل سیکرٹریٹ سردارمصروف خان اورخیبرپختونخواکے سنٹرل سیکرٹریٹ میں ریٹرننگ آفیسر انصرمحمود کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کےخلاف تیرہ درخواستیں دائر ہوچکی ہیں، پاکستان تحریک انصاف کے حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر سمیت تیرہ افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں، درخواستگزاروں کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
ہم عوام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان بلے کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کررکھی ہے، ہم عوام پاکستان پارٹی کی دائر کردہ درخواست کے متن کے مطابق تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد میں ناکام رہی ہے، بلے کا انتخابی نشان خالی ہے، کسی پارٹی کو دیا گیا نہ ہی کسی پارٹی نے مانگا ہے،بلے کانشان ہمیں دیاجائے۔