(ویب ڈیسک )غیر ملکی ممالک نے شام کے عبوری حکمرانوں کے ساتھ روابط قائم کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی بھی شام کے دارالحکومت پہنچ گئے۔
گیئر پیڈرسن نے باغی رہنما ابو محمد الجولانی سے ملاقات کی، انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ شام ایک قابل اعتماد نظام انصاف سے گزرے اور ہمیں کوئی انتقام نظر نہ آئے۔
اقوام متحدہ کے ایلچی پیڈرسن نے دمشق کے دورے کے دوران جنگ سے تباہ حال شام کے لیےفوری امداد کا مطالبہ کیا۔
قطری وفد بھی عبوری حکومت کے حکام سے ملاقات کے لیے شام پہنچا۔
قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انھوں نے خلیجی امارات کے انقلاب کی کامیابی کے بعد شامی عوام کی حمایت کے لیے مکمل عزم کا اعادہ کیا۔
ترکی نے 12 سال بعد ہفتے کے روز دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا۔
ادھر برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ لندن نے حیات تحریر الشام (HTS) باغی گروپ کے ساتھ سفارتی رابطہ قائم کیا ہے جس نے اسد کو ہٹانے والے حملے کی قیادت کی۔
واشنگٹن کے اعلیٰ سفارت کار انٹونی بلنکن نے کہا کہ ان کے ملک نے 2018 میں گروپ کو دہشت گرد قرار دینے کے باوجود ایچ ٹی ایس کے ساتھ براہ راست رابطہ کیا ہے۔
قائم مقام وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے کہا کہ فرانس کی ایک سفارتی ٹیم منگل کو دمشق میں نئے حکام کے ساتھ ابتدائی رابطہ قائم کرنے کے لیے آئے گی۔