ریکارڈ پر ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور، ڈالر مہنگا 

Dec 16, 2024 | 10:07:AM
 ریکارڈ پر ریکارڈ،سٹاک مارکیٹ میں 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد عبور، ڈالر مہنگا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ، 1 لاکھ 16 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت اختتام ، 100 انڈیکس 1لاکھ 16 ہزار کی نئی بلند ترین سطح قائم کر گیا۔  
100 انڈیکس 1867 پوانٹس کے اضافے ںسے بند ہوا، 100 انڈیکس 1 لاکھ 16ہزار 169 کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری طرف انٹربینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوگیا،سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.17 روپے پر بند ہوا،طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔