دکانداروں کی من مانیاں، ایل پی جی 290 روپے کلو
سردی آتے ہی خود ساختہ مہنگائی سے فی کلو 10 روپےاضافہ کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی دکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔
ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 290 روپے ہوگئی ہے جب کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی 300 سے 320 روپے کلو تک فروخت کی جارہی ہے جس سے ایل پی جی استعمال کرنے والے صارفین کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
علا وہ ازیں ایل پی جی کی سرکاری قیمت سے 36 روپے کلو مہنگی فروخت ہورہی ہے کیونکہ اوگرا نے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 254 روپے کلو مقرر کررکھی ہے۔