فضائی آلودگی، لاہور پہلے نمبر سے ٹس سے مس نہ ہوا
آلودگی کی شرح 250 ریکارڈ، شہر میں تاحال بارش کا کوئی امکان نہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(کومل اسلم)لاہورآلودگی کےاعتبارسےپہلے نمبرپربراجمان،شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح250ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق عسکری ٹین768،جوہرٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 618ریکارڈ کی گئی،فیز 8ڈی ایچ اے488،شملہ پہاڑی میں شرح 336ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کے تاحال کوئی امکانات نہیں ہیں، خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ ہونے لگا،ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے،شہر میں موجودہ درجہ حرارت9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، آج درجہ حرارت20ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
مزید پڑھیں:بارش اور پہاڑوں پر برفباری ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی