بین سٹوکس پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس ایک مرتبہ پھر ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ان فٹ ہوئے۔
اس حوالے سے انگلش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بین سٹوکس نیوزی لینڈ کے خلاف ہیملٹن میں آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز انجری کا شکار ہوئے ، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
قبل ازیں بین سٹوکس دی ہنڈریڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔
اسے بھی پڑھیں: جیسن گلیسپی نے پاکستان کی کوچنگ سے مستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں