وزیر اعلیٰ اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں چل رہا، گورنر پنجاب 

Dec 16, 2024 | 14:03:PM
 وزیر اعلیٰ اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں چل رہا، گورنر پنجاب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ اتحادی حکومت بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا۔

گورنر پنجاب سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور میرے درمیان کوئی تناؤ نہیں چل رہا، اتحادی حکومت بس چل رہی ہے، اللہ خیر کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور لوگوں کو پہلے خود کو ٹھیک کرنا ہو گا  اور پھر طاقتور کو اپنی نیت کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ہماری نیت ٹھیک تھی تو ہم نے ایٹم بم بنا دیا۔

سلیم حیدر نے کہا کہ میں کرپشن کی بات کر رہا ہوں تو مجھے اپنے کردار کو بھی دیکھنا ہو گا اور میں چاہتا ہوں جب گورنر ہاؤس چھوڑوں تو سراٹھا کر جاؤں۔

کسانوں سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی حکومت نے کبھی کسان کو سپورٹ نہیں کیا،عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر 45 فی صد ٹیکس زراعت پر لگانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں ہو رہی ہیں  تاہم قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

مافیا سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مافیا اتنا طاقتو رہے کہ اعلیٰ عہدوں والے بھی ان سے بچ نہیں سکتے۔ اور مافیا کے لوگ عدالتوں سے اسٹے لے آتے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔