ہیملٹن ٹیسٹ، ولیمسن کی شاندار سنچری، انگلینڈ پر شکست کے آثار نمایا ں ہو نے لگے

Dec 16, 2024 | 14:44:PM
ہیملٹن ٹیسٹ، ولیمسن کی شاندار سنچری، انگلینڈ پر شکست کے آثار نمایا ں ہو نے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ہیملٹن ٹیسٹ میں  کین ولیمسن کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ پر شکست کے آثار نمایا ں ہو نے لگے۔

نیوزی لیںڈ اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ پر شکست  کے آثار نمایا ں ہو نے لگے۔658 رنز کے بڑے ہدف کے پیچھے انگلش ٹیم کی2 وکٹیں گر گئیں۔

ہملٹن ٹیسٹ  کے تیسر ے روز نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ایک نیا ریکارڈ بنا دیا ،انہوں نے 156 رنز  کی اننگز کھیلی ،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی 33ویں، نیوزی لینڈ میں 20ویں اور سیڈن پارک میں ساتویں سنچری تھی۔

ان کے علاوہ راچن روندرا نے 44 اور ڈیرل مچل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری نمبرز پر کھیلتے ہوئے میچل سینٹر نے 38 گیندوں پر 49 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیکب بیتھل نے 72 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ بین سٹوکس اور شعیب بشیر دو دو کھلاڑی آؤٹ کر سکے۔
  658 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کی2 وکٹیں گر چکی تھی اور اس کا سکور18 تھا۔ آؤٹ ہونے والے بین ڈکٹ تھے۔ جو ساؤتھی کے ہاتھوں چار رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔زیک کرولی 5 کرسکے۔