پنجاب کو دنیا بھر کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین میں پنجاب بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دورہ چین کے دوران چینی حکام نے بہترین میزبانی کی،چین کی ترقی ہماری لیے قابل تقلید ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی باصلاحیت قیادت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، چین کی لیڈر شپ اور مختلف کمپنیوں سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ اور چینی حکومت کی سیاسی بصیرت اور ترقی سب کے لیے مشعل راہ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین کی پالیسیاں اہم ہیں،چینی تاجروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو دنیا بھر کے لیے تجارت اور سرمایہ کاری کامرکز بنائیں گے۔