برسبن ٹیسٹ میں بارش کی آنکھ مچولی جاری،بھارتی بیٹنگ پھر ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز بھی بارش کی آنکھ مچولی جاری رہی۔بھارتی بیٹرز آسٹریلیا کا مقابلہ کر نے میں ناکام دکھائی دئیےاور 51رنز پر 4 وکٹیں کھو دیں ۔
ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آ سٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 405 رنز سے کیا پوری ٹیم 445 رنز پر آئوٹ ہو گئی، ایلیکس کیری نے 70 رنز کی اننگز کھیلی ۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 76 رنز دے کر چھ وکٹیں لیں۔
بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کر نے والے جیسیوال دوسری گینٖد پر سٹارک کا شکار بنے، شبمن گل ایک رنزبنا سکے، ویرات کوہلی3رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے ، ریشبھ پنٹ نے 9رنز کی زننگز کھیلی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے 2 وکٹیں حاصل کیں،جوش ہیزل ووڈ نے ویراٹ کوہلی کو ٹھیکانے لگایا جبکہ پیٹ کمنز نے پنٹ کی اہم وکٹ حاصل کی۔ بھارت ابھی بھی 397 رنز پیچھے ہے۔