علی امین گنڈا پور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

Dec 16, 2024 | 15:37:PM
 علی امین گنڈا پور کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچ گئے تاہم ان کا قافلہ اڈیالہ جیل کے گیٹ 5 کے باہر روک دیا گیا اور اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔ علی امین گنڈا پور،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئےاڈیالہ جیل پہنچےتھے۔

علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل کے باہر روکا گیا اور وہ گیٹ نمبر 5 کے باہر پروٹوکول کے ہمراہ موجود رہے۔ بعد ازاں جیل عملے نے علی امین کو آگاہ کیا کہ ابھی ملاقات سے متعلق کوئی اطلاع نہیں جس کے بعد وزیراعلیٰ کے پی پروٹوکول کے ہمراہ اڈیالا جیل سے گورکھ پور کی طرف روانہ ہوگئے۔