اے پی ایس کی دسویں برسی ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے:بیرسٹر گوہر

Dec 16, 2024 | 15:44:PM
 اے پی ایس کی دسویں برسی ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے:بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ  16 دسمبر کو دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔

آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ اے پی ایس کی دسویں برسی ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے،شہید بچوں کے اہلِ خانہ اور پیاروں کا درد اور تکلیف کبھی ختم نہیں ہو سکتی، ہم ان دکھی خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ 16 دسمبر نہیں بھولیں گے، 16 دسمبر اے پی ایس سانحے نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔