سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی 

Dec 16, 2024 | 16:54:PM
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کردی۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا گیا  جس کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے سود کی شرح 13 فیصد کردی ہے،اعلامیے کے مطابق سٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پانچواں مسلسل ریٹ کم کردیا ہے۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق نومبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 78 ماہ کی کم سطح 4.90 فیصد تک گرگئی ہے،روپے کی قدر میں استحکام دیکھا جارہا ہے،معاشی اعداوشمار بہتر ہورہےہیں،سٹیٹ بینک کی جانب سے رواں سال شرح سود میں 9 فیصد کمی کی گئی۔ 

 مہنگائی کی بڑی وجہ غذائی مہنگائی کا مسلسل کم ہونا ہےاور اس  کا سبب نومبر 2023 میں گیس قیمتوں کے اثرات کا کم ہونا بھی ہے،قوزی گرانی 9.7 فیصد پر اٹل ثابت ہورہی ہے ۔

صارفین اور کاروباری اداروں کی مہنگائی کی توقعات متضاد ہیں،معیشت کے حالیہ اعداد نمو کے امکانات بہتر ہونے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ 

 پالیسی ریٹ میں احتیاط سے کمی نے مہنگائی اور بیرونی کھاتے پر دباو کو قابو میں رکھا ہےاور اسی کی وجہ سے کمی پائیدار بنیاد پر معاشی نمو کو تقویت دے رہا ہے،کرنٹ اکاونٹ  اکتوبر میں مسلسل تیسری بار فاضل رہا،کرنٹ اکاونٹ سرپلس رہنے کی وجہ سے قرضوں کی واپسی اور کم رقوم ملنے کے باجود زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر ہوگئے ہیں۔ 
 علاوہ ازیںِ اجناس کی عالمی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل اور مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ہے،نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ آسان مالی حالات اور قرض ڈپازٹس تناسب پورا کرنے کی نشاندہی کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:  شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کر دی