وزیر اعظم شہباز شریف کا پالیسی شرح میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم 

Dec 16, 2024 | 18:07:PM
وزیر اعظم شہباز شریف کا پالیسی شرح میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بینک کے پالیسی شرح میں 2 فیصد کمی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے، جس کے بعد یہ شرح 13 فیصد ہو گئی ہے۔

 وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کمی پاکستانی معیشت کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے اور پالیسی شرح میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا جس کی وجہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہو گا اور ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کی وجہ کم ہوتی ہوئی مہنگائی ہے اور آنے والے مہینوں میں مزید کمی کی امید ظاہر کی۔ انہوں نے معیشت کو بحال کرنے میں وفاقی وزیر خزانہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی کاوشوں کی تعریف کی۔