وزیراعظم شہباز شریف 18 دسمبر سےمصر کا سرکاری دورہ کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انورعباس)وزیر اعظم شہباز شریف قاہرہ میں منعقدہ ترقی پذیر آٹھ ممالک کے11ویں سربراہی ًڈی ایٹ(D-8) اجلاس میں شرکت کیلئے مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق وزیر اعظم کا دورہ مصر 20 دسمبر تک جاری رہے گا,سربراہی اجلاس سے قبل وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار بھی 18 دسمبر کو D-8 وزراء کونسل کے 21 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے,11ویں D-8 سمٹ کا تھیم "نوجوانوں میں سرمایہ کاری اور SMEs کو سپورٹ کرنا: کل کی معیشت کی تشکیل" ہے۔
سربراہی اجلاس میں وزیراعظم ایک مضبوط اور جامع معیشت کی تعمیر کے لیے نوجوانوں اور SMEs میں سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیں گے,ملازمتیں پیدا کرنا ،جدت کو آگے بڑھانا اور مقامی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینااور D-8 کے نظریات کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اظہار کریں گے۔
وزیر اعظم نے باہمی فائدے اور خوشحالی کے لیے شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت اور زراعت، خوراک کی حفاظت اور سیاحت میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیں گے,نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور مالیاتی ترقی کے لیے پاکستان کی ترغیبات پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
وزیر اعظم مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور و خوض کے لیے غزہ اور لبنان میں انسانی بحران اور تعمیر نو کے چیلنجز پر D-8 کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کریں گے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر زور دیں گے۔
علاوہ ازیں ،سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کر دی